بھارت کی شمالی ریاستوں میں شدید بارش سے تباہی

289

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی شمالی ریاستوں میں شدید بارش نے تباہی مچادی اور کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست بہار کے کئی علاقے بارش اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے اور امدادی کارروائیوں کے دوران کشتیوں کی مدد سے شہریوںکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سیلاب کے نتیجے میں کئی مکان پانی میں بہ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں کئی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔دوسری جانب روس کے شہرسینٹ پیٹرز برگ میں گرمی کی لہر جاری ہے، جب کہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔