پی ایس پی کی ٹرانسفارمر دھماکے سے نوجوان کی ہلاکت پر مذمت

142

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی سینئر نائب صدر شعیب جعفری نائب صدور شہباز عابدی، زمان قریشی، فہیم آرائیں ،ریاض وزیرنے اسلام آباد چوک پرگزشتہ روز ٹرانسفارمر دھماکے سے جھلسنے والے زخمیوں اور ایک بچے کی ہلاکت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکت کا مقدمہ حیسکو افسران کے خلاف درج کیا جائے کیونکہ پورے شہر میں یہی معاملات ہیں کہ ٹرانسفارمر زمیںدھماکے اورآگ لگ جاتی ہے جبکہ ہفتوں ان ٹرانسفارمر کو اتارا نہیں جاتا اگر بناکر لگایا جاتا ہے تو چند گھنٹے ہی چل پاتا ہے۔