پیپلزپارٹی کے رہنمائوںکی حیدرآباد چیمبرآف اسمال ٹریڈرز کا دورہ

109

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی نے دیگر عہدیداران کے ساتھ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا خیر سگالی دورہ کیا۔ صدر چیمبر سلیم الدین قریشی نے ان کی توجہ تاجروں و صنعتکاروں کو درپیش مسائل کی طرف کراتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے اور یہاں وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں، سیوریج کا نظام درست نہیں، شہر میں پینے کا صاف پانی تک میسّر نہیں، واسا عوام کو بدبودار پانی دے رہا ہے، محکمہ صحت میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی صوبائی وزیر حیدرآباد کا دورہ نہیں کرتا، کئی مرتبہ وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر وزراء کو چیمبر کے دورے کی دعوت دی گئی لیکن کوئی حیدرآباد آنے کو تیار نہیں۔ ضلعی صدر نے کہا کہ حیدرآباد اور تاجر برادری کے مسائل سے واقف ہیں جلد ہی تمام مسائل کو وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے رکھیں گے اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر صوبائی وزراء کو چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دیں گے۔