ٹرانسفارمر پھٹنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا

237

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پانچ روز قبل ٹرانسفارمر پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہونے والا 16 سالہ جنید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے اسپتال میں دم توڑ گیا‘حادثے میں 5بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔میت پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا،جنیدیوتھ ویلفیئر سوسائٹی وومن ونگ کی چیئرپرسن سیدہ اسماء شاہ کا چھوٹا بھائی تھا اس موقع پر یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد سٹی کے چیئرمین سفیان علی صدیقی ،صدر عمران وارثی سمیت بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔علاقہ مکینوں کی جانب سے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا گیا۔یاد رہے 18جون کو اسلام آباد چوک پر ٹرانسفارمر پھٹنے سے 5بچوں سمیت 7 افراد گرم آئل گرنے کے باعث جھلس کر زخمی ہوگئے تھے ۔