کچھ عناصر سندھی مہاجر فسادات کروا کر اپنی دکانیں چمکانا چاہتے ہیں، جے یو آئی نورانی

272

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) سندھ کے سیکرٹری عبدالرؤف الوانی نے کہا کہ کچھ عناصر سندھ میں سندھی مہاجر فسادات کروا کر اپنی سیاسی دکانیں چمکانا چاہتے ہیں، ماضی میں لسانی فسادات نے سندھ کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا تھا۔ پاک فوج اور رینجرز نے سندھ میں امن قائم کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دیں، جسے سبوتاژ نہیں ہونا چاہیے، سندھ میںایک مرتبہ پھر سندھو دیش اور پاکستان مخالف نعرے لگ رہے ہیں، جس کے پیچھے کچھ بااثر سیاسی وڈیرے، لٹیرے را کے ایجنٹ اور قادیانیوں کے دلدادہ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث را کے ایجنٹوں کو وفاقی حکومت میں شامل کرکے اپنی حب الوطنی کا داغدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی کے کارکنان پاکستان کی جغرافیائی ونظریاتی حدود کی حفاظت کے لیے کمربستہ ہوجائیں۔