سندھ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے،ضیا عباس

165

ٹنڈ والٰہیار(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی نے سند ھ کی تاریخ کا تیرواں تاریخ ساز عوام دوست بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کے جانثار کل بھی عوام کی خد مت کو اپنا شعارسمجھا ہے اور آج بھی عوام کی خد مت بے لوث ہو کر رہے ہیں ٹنڈ والٰہیار کے تاریخ ساز شہر اور قدیمی شہر نصر پور کو تعلقہ کا درجہ دیا جائے وزیر اعلیٰ سند ھ نے موجود بجٹ میں میر ے حلقے کے لیے ایک ارب سے زائد کی اسکمیں فراہم کی ہیں جبکہ تعلقہ جھنڈومری کے لیے ایک گر لز ڈگری کالج دیا گیا جس سے علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم میں اصافہ ہو گا جبکہ تعلقہ اسپتال ٹنڈ والٰہیارکو اس سالانہ بجٹ میں سول اسپتال کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے پی ایس 60ایم پی اے سید ضیا عباس شاہ رضوی نے سند ھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بجٹ میں ضلعی بجٹ میں اصافے سے ضلع تر قی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سند ھ حکومت نے محکمہ تعلیم کا بجٹ 24سے بڑھاکر 27ارب کیا ہے جبکہ ہیلتھ کے 132ارب سے بڑھاکر 172ارب کر دیا گیا ہے جبکہ ایگری کلچر سیکٹر میں 15ارب روپے کا اصافہ کیا گیا جس میں چھوٹے آباد گاروں کو دو ارب کا قرضہ بھی دیا جائے گا جبکہ دو ارب کی کھاد ار ادویات پر سبسڈی دی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے ان کو پورا نہیں کیا ،نیاز ی حکومت نے غر یب عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے بجائے مہنگائی کے ذریعے زندہ ہی قبر ستان میں دفن کر نے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں بجلی کا ایک یونٹ جو گزشتہ سال گیارہ روپے کاتھا اس سال 24روپے کا یونٹ کر دیا گیا ہے وفاق نے سندھ سے انتقامی کارروائی کر تے ہو ئے سند ھ کا پانی بند کر کے سندھ دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں۔