سندھ بھر کی طرح شکارپور میں بھی چھٹی  سے آٹھویں جماعت کے امتحانات شروع

146

شکارپور (نمائندہ جسارت) سندھ بھر کی طرح شکارپور میں بھی چھٹی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کا عمل شروع، امتحانات کا مرحلہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا۔ ایک دن میں طلبہ سے دو پرچے لیے گئے، سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنے ساتھ امتحانی کاپی لے کر آئیں، امتحانات کا مرحلہ چار روز تک جاری رہے گا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں لیکن امتحان کے لیے آئے اور پر عزم ہیں۔