سکھر، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

262

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس مقابلہ، تھانہ سائٹ کی حدود گولیمار کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، ساتھی فرار شہری سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمدکرلیا گیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق گرفتار ڈاکو موٹر سائیکل اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ اس کے قبضے سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ڈاکو کی شناخت فحرالدین عرف فرحو سبزوئی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جارہا ہے۔