ٹنڈوالہٰیار،غیر قانونی میڈیکل اسٹوروں پر جعلی ادویات کی فروخت

179

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ضلع ٹنڈوالہٰیار میں غیر قانونی میڈیکل اسٹوروں کی بھرمار مذکورہ میڈیکل اسٹوروں پر جعلی ادویات بھی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بعض میڈیکل اسٹوروں پر نشہ آور ادویات بھی فروخت ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جیسے جیسے نئی نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں تو وہاں جعلی ادویات بھی بنائی جارہی ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں بغیر لائسنس میڈیکل اسٹوروں کی بھی بھر مار ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسے غیرقانونی میڈیکل اسٹوروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے جبکہ لائسنس یافتہ میڈیکل اسٹوروں پر نشہ آور ادویات کی فراہمی کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ادویات کو ایک مخصوص درجہ حرارت میں رکھنا ہوتا ہے لیکن اس وقت سندھ بھر کی طرح ٹنڈوالہٰیار میں بھی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ ہمارے میڈیکل اسٹوروں پر ادویات رکھنے کے لیے کوئی اقدامات نظر نہیں آتے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہٰیار، ڈی ایچ او ٹنڈوالہٰیار اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کہ ایسے میڈیکل اسٹوروں کو قانون کے ضابطے میں لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔