میرواہ گورچانی، سو ل ایوی ایشن اتھارٹی کا اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا

144

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت)یاسر ٹاؤن میرواہ گورچانی کے رہائشی،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کراچی ائرپورٹ پر تعینات اہلکار 6 معصوم بچوں کے والد 40 سالہ سعید احمد راجپوت تین روز قبل روڑ حادثے میں انتقال کر جانے والی بیوی کا صدمہ برداشت نہ کر سکے اور اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔دوسری جانب ماں باپ کے اچانک بچھڑنے سے معصوم بچوں کی آہوں اور سسکیوں سے پورا شہر سوگ میں ڈوب گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 8 بجے بابو تھبہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔