کراچی کے تاجروں سے وفاق کا امتیازی سلوک ناقابل فہم ہے، محمد علی

139

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے کراچی کی صنعتوں گیس کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔صدر فباٹی محمد علی نے کراچی کی صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے فیصلے ملکی معیشت پر برا اثر ڈالیں گے ، انھوں نے کہا ایس ایس جی سی کے مطابق گرمی کے موسم میں گیس کی عدم فراہمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔۔ فباٹی کے سینئر رکن ادریس گیگی نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ملک کے لیے 60 فیصد ریوینیو پیدا کرتا ہے اور ملکی برآمدات کے 54 فیصد آڈرز اسی شہر میں بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی دس بڑی برآمدی کمپنیوں میں سے سات کمپنیاں اسی شہر میں واقع ہیں اور شاید یہی ہمارا قصور ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کے ساتھ وفاقی حکومت کا امتیازی سلوک ناقابل فہم ہے۔ فباٹی کے منسلک صنعتکاروں نے بھی وزیر اعظم پاکستان سے گزارش ہے کہ گیس کی بندش کے حوالے سے کیا گیا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔