ایزی پیسہ کے ذریعے بل کی ادائیگی کے 240 سے زیادہ آپشنزکی پیشکش

133

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایزی پیسہ ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے پاکستان کا اہم ترین پلیٹ فارم ہے جو ایک دہائی سے زیادہ مدت سے ڈیجیٹیل ادائیگیوں کی آسان ترین سہولیات فراہم کررہا ہے، جن میں سے ایک اہم ترین سہولت یوٹیلیٹی بلز کی آسان ادائیگی ہے ۔آج ، ایزی پیسہ اپنے کسٹمرز کو بل کی ادائیگی کے 240 سے زائد منفرد آپشنزفراہم کررہا ہے اور سال 2021 کے پہلے پانچ ماہ میں کسٹمرز نے ایزی پیسہ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے 56 بلین روپے کی مالیت کے 32 ملین بلز کی ادائیگی کی ہے ۔یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی جیسا آسان کام آج بھی کسٹمرز کے لیے کافی مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔