پاک قطر تکافل گروپ نے آئی ایس او 27001سرٹیفکیشن حاصل کرلی

558
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاک قطر جنرل تکافل ناصر علی سیّد سرٹیفکیشن وصول کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے تکافل گروپ پاک قطر تکافل گروپ نے انفارمیشن سیکوریٹی مینجمنٹ سسٹم (آئی ایس ایم ایس)کے مطلوبہ معیارپر پورا اترتے ہوئے رسک ایسوسی ایٹس سے تصدیق کے بعد آئی ایس او /آئی ای ایس 27001:2013 کی سرٹیفکیشن حاصل کرلی ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد، پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم آئی پیرانی،ر سک ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر پروفیشنل سروسز کاشف حسن اور رسک ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر سرٹیفکیشن سروسز نعمان جہانگیر سمیت دونوں کمپنیوں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّدنے کہاکہ یہ سرٹیفکیشن حاصل کرنا پاک قطر تکافل کے لیے اعزاز ہے۔ آئی ٹی اور کاروباری محکموں کے درمیان تسلسل برقرار رکھنے کے لیے انفارمیشن سیکوریٹی کی اہمیت اب پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ آئی ایس او 27001سرٹیفکیشن کا حصول اندرونی اور بیرونی صارفین سے ہماری وابستگی میں اضافہ کرے گا جن کی سلامتی پاک قطر تکافل کی اوّلین ترجیح ہے۔