اعجاز فاروقی کرکٹ، رائزنگ اسٹار اور محمد حسین کلب کی فتح

188

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے تاج اسپورٹس کو باآسانی 187 رنز سے شکست دیدی رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.2 اوورز میں 341 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ انڈر 19 کرکٹر عبداللہ فضل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 95 گیندوں پر 187 رنز بنائے، جبکہ سلیمان سلیم نے 36 رنز , محمد محسن نے 33 رنز اور اسد اقبال نے 31 رنز اسکور کیے۔ جواب میں تاج اسپورٹس کی پوری ٹیم 34.4 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں محمد حسین کرکٹ کلب نے بلال فرینڈز کولٹس کو باآسانی 181 رنز سے شکست دیدی۔ محمد حسین کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں پر 306 رنز بنائے۔ جواب میں بلال فرینڈز کولٹس کی پوری ٹیم 29.5 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔