ٹوکیو اولمپکس ،پاکستان کو ایک اور انٹری مل گئی

163

اسلام آباد(جسارت نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کو ایک اور انٹری ملی گئی،جوڈو پلیئر شاہ حسین شاہ نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے شاہ حسین شاہ کی کوالیفیکیشن سے متعلق پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور پاکستان جوڈو فیڈریشن کو آگاہ کردیا۔شاہ حسین اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ کے فرزند ہیں ،،معروف باکسر حسین شاہ کے بیٹے کو دوسری بار اولمپکس میں انٹری ملی،شاہ حسین شاہ کو ٹوکیو اولمپکس میں کانٹینینٹل کوٹہ پیلس ملی۔