جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا

106

گراس آئی لینڈ(جسارت نیوز)جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیزکو دوسرے ٹیسٹ میں 158رنز سے شکست دیدی اور 2 ٹیسٹ کی سیریزمیں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ میزبان ویسٹ انڈیز315 رنز ہدف کے تعاقب میں 165رنزپرڈھیرہوگئی۔ کیگیسوربادہ میچ اور کونٹن ڈی کوک سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔گراس آئی لینڈ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیزکو دوسرے ٹیسٹ میں 158 رنز سے شکست دیدی اور دو ٹیسٹ کی سیریزمیں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں ڈی کوک کے 96رنز کی مدد سے198 رنز بنائے اور کیریبیئن ٹیم کو 149 رنزپر آئوٹ کرکے اتنے ہی رنز کی لیڈ حاصل کرلی۔دوسری اننگ میں پروٹیزٹیم174رنزبناکرآئوٹ ہوئی۔ وان ڈیرڈوسن 75 اور ربادہ 40رنزنمایاں اسکور رہے۔