پاکستان اسٹاک: سرمائے میں1ارب روپے سے زائد کا اضافہ

291

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ملا جلا رجحان رہا کے ایس ای100 انڈیکس میں کمی واقع ہوئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں1ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم48.57فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ بدھ کوبھی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھائو کی لپیٹ میں رہیں ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں86.44پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47987.14 پوائنٹس سے کم ہو کر 47900.70پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 65.68 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس 19325.06پوائنٹس سے کم ہو کر 19259.38 پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32701.12پوائنٹس سے بڑھ کر 32707.55 پوائنٹس ہوگیا ۔ کاروباری اتار چڑھائو کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب 93 کروڑ 29 لاکھ 74ہزار3659روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83 کھرب 51 ارب 74کروڑ 50 لاکھ 33 ہزار 959روپے سے بڑھ کر83 کھرب 53 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ 8 ہزار 618روپے ہوگیا ۔