پی سی بی نے تمام ملازمین کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا

95

لاہور (سید وزیر علی قادری)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت اپنے تمام ملازمین کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا آغاز کردیا ہے۔ ویکسینیشن کا یہ عمل یکم جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پی سی بی کے ملازمین کی ویکسینیشن بدھ کو ایک مقامی اہسپتال میں کی گئی۔ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ویکسنیشن بھی رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرلی جائے گی۔ اس سے قبل مئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا کا وہ واحد کرکٹ بورڈ بناتھا کہ جس نے سب سے پہلے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اوراسپورٹ اسٹاف کی ویکسینیشن کروائی تھی۔اس اقدام میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) نے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا تھا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کے باوجود پی سی بی کے تمام ملازمین نے بھرپور انداز سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائیں،جو کرکٹ سیزن برائے 21-2020 کی کامیابی کا سبب بنا۔