کارفرسٹ کی سی اسکوئر کے ساتھ شراکت داری

267
سی ای او کارفر سٹ راجہ مراد، اور، سی ای او سی اسکوئر احسن مشکور معاہدے پر دستخط کررہے ہیں

لاہور (کامرس ڈیسک) کارفرسٹ نے جینسس(Genesys)کسٹمر کے تجربے کے حل کے لیے آئی ٹی مشاورت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں معاونت کے لیے سی اسکوئر ( C Square) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ۔جدت کے ذریعہ بنایا ہواپلیٹ فارم ہر جگہ کی کمپنیوں کو جدت فراہم کرکے رابطہ سینٹر کی صنعت کو تبدیل کر رہا ہے۔ایجنٹس کو با اختیار بنانے ، صارفین کو شاندار سروسز کی فراہمی اور کاروبار کے بہترین نتائج کے لیے یہ بغیر کسی رکاوٹ کے وائس اور ڈیجیٹل چینلزکو چلاتا ہے۔ کارفرسٹ کی کسٹمر سروس میں انقلاب لانے کے معاہدے پر کراچی میں سی اسکوئر (C Square) کے ہیڈ آفس میں دستخط ہوئے۔ دستخط کی تقریب کے لیے راجہ مراد، سی ای او کارفیرسٹ اور احسن مشکور، سی ای او سی اسکوئر (C Square) موجود تھے۔ اسشراکت داری پر بات کرتے ہوئے، سی ای او کارفرسٹ، راجہ مراد نے کہا: ”ہمارے صارف مرکوز اور نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ، ہم نے ہر ٹچ پوائنٹ پر کسٹمرکے لیے ڈیجیٹل طور پر بہتر ین حل کو یقینی بنانے کے لیے جنیسس( Genesys )کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔