اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 158.70روپے ہو گئی

71

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی روپے کی قدر کو گراتا ہوا159روپے کی بلند سطح سے تجاوزکر گیا ۔بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے بڑھ کر158.25روپے اور قیمت فروخت 158.10روپے سے بڑھ کر 158.35 روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر40پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.30روپے سے بڑھ کر 158.70روپے اور قیمت فروخت 158.70روپے سے بڑھ کر159.10روپے ہو گئی۔