موریتانیا:اسماعیل ہنیہ کی مقامی علما اور اہم شخصیات سے ملاقات

128
موریتانیا؍ مغربی کنارہ: حماس کا وفد معروف عالم دین شیخ محمد الحسن ولد الددو سے ملاقات کررہا ہے‘رام اللہ کے قصبے دیر قدیس میں زیر تعمیر عمارت کا فلسطینی مالک مسماری کا اسرائیلی نوٹس دکھا رہا ہے

نواکشوط (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے موریتانیا کے دورے کے موقع پر وہاں کے علما اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر موریتانیہ کے علما نے فلسطینی قوم کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے موضوع پر موریتانیہ کے عوام متفق ہیں اور اس پر کسی کا کوئی اختلاف نہیں۔