امریکی صدر نے ٹاک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی ختم کردی

419

امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی لگانے سے متعلق ٹرمپ کا فیصلہ واپس لے لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کے لیے حکم نامہ جاری کیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت ان ایپ کی مدد سے ڈیٹا کی تفصیلات حاصل کر سکتی ہے اس لیے یہ ملک کی قومی سلامتی کے لیے یہ خطرہ ہیں۔

چین کی جانب سے جوبائیڈن کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  ٹک ٹاک پر عائد پابندی   ختم کرنےکا فیصلہ خوش آئند اور درست جانب قدم ہے۔

چین کے خلاف سفارتی و اقتصادی کشیدگی بڑھنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی موبائل ایپس پر پابندی عائد کی تھی تاہم جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد ان ایپس کے خلاف قانونی کارروائی روک دی گئی تھی۔