برطانیہ میں موسمیاتی تباہی کا خطرہ، وارننگ جاری

170

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام موسمیاتی تباہی و تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہے۔

بی بی سی کے مطابق برطانوی موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کی ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ برطانیہ میں گرمی کی لہر اس بار پہلے سے بھی کہیں زیادہ سخت ہوگی۔

کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدت خاص طور پر بڑے شہروں میں زیادہ ہوگی۔ متعدد علاقوں میں شدید بارشیں بھی ہوں گی جس سے برطانیہ میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ گھروں کے بنیادی ڈھانچوں کو سیلاب، گرمی اور رات کے وقت حبس کے خطرے کو مدِنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا جائے۔

برطانوی ماہرین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ مختصر مدت میں دسیوں ارب پاؤنڈز کے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ عوام حکومتی کارروائی نہ ہونے پر پریشان ہیں۔