سیارہ زہرہ کی پرت میں ہلچل

401

حال ہی میں سائنسدانوں کو سیارے زہرہ کی اوپری پرت کے ٹوٹنے اور حرکت میں آنے کا علم ہوا ہے۔ 

سیارے کی پرت میں میں ٹوٹ پھوٹ بالکل زمینی براعظموں کے ٹوٹنے کی طرح ہے تاہم ماہرین نے بتایا ہے کہ اس ٹوٹ پھوٹ کا سبب زمین کی طرح کا نہیں ہے بلکہ ہماری زمینی سرگرمی سے ملتا جلتا ہی کوئی عمل ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ وینس کی پرت میں یہ تبدیلی سیارے کے روایتی نقطہ نظر کو چیلنج کررہی ہے اور سیارے کی ساخت و بناوٹ کے حوالے سے ایک نئی تصویر ابھر کر آرہی ہے۔

یوروپ زہرہ کے راڈار میپ کے لئے ایک خلائی جہاز اینویژن کا آغاز کر رہا ہے جس کا مقصد سیارے کی سطح اور ماحول کی پیمائش کو جمع کرنا ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب ناسا رواں دہائی کے اختتام پر دو راکٹ ویرٹاس اور ڈاونچی پلس کو وینس پر بھیجے گا۔