پی آئی اے میں 4 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

138

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے فضائی آپریشنز کو وسعت دینے کے لیے 4 نئے طیارےبیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن میں 4 نئے طیارے شامل کیے جارہے ہیں یہ  طیارے 6 سالہ ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔

 ترجمان نے کہا کہ ایئربس 320 جولائی میں پی آئی اے فلیٹ میں شامل ہوگی جب کہ دوسرا طیارہ اگست میں بیڑے میں شامل ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب سےآنے والے مزید 9 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ کراچی  ایئرپورٹ انتظامیہ کو کورونا مریضوں کیلئے بہتر انتظامات کرنے میں مشکلات سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق سعودیہ سے آئے مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقلی کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا، ایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسافر ایئرپورٹ پر خوار ہوتے رہے۔