حکومت نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دیں تو آج ہی واپس بلا لوں گی، مریم

242

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر نواز کا کہنا ہے کہ حکومت اگر نواز شریف کی زندگی اور صحت کی ضمانت دے تو آج ہی اپنے والد کو پاکستان بلا لونگی، حکومت کا پارلیمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ، ان کے اسٹیک کہیں اور سے جڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے وفاقی بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا تیسرا بجٹ چوتھے وزیر خزانہ نے پیش کیا،کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے تھے کہ سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی،حکومت بتائے کہ موٹرویز کو گروی رکھنے سے کون سی ترقی ہوگی؟

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کی جو ایٹمی صلاحیت اس کے ایٹمی اثاثوں کے کسٹوڈین عمران خان نہیں22کروڑ عوام ہے،موجودہ حکمران پیراشوٹ کے ذریعے لائے گئے،حکومت بچانے کے لیے ملک کو گروی رکھ وا رہے ہیں۔