بھارتی غرور چکنا چور، پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ نیوزی لینڈ کے نام

236

ساؤتھ پمٹن: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میچ میں نیوزی لینڈ نے فائنل میں بھارت کو 8وکٹوں سے  شکست دے دی،139رنز کے  ہدف کو نیوزی لینڈ نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میچ ساؤتھ پمٹن میں کھیلا گیا ،  جہاں کین ولیمسن نے 52اور راس ٹیلر نے 47رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کائل جیمی سن نے پہلی اننگز میں 5، دوسری میں 2وکٹیں لیں۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس میں آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ کا پہلا نمبر اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر رکھا ہے،مارنس لیوشین تیسرے ، ویرات کوہلی چوتھے اور جوروٹ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 170رنز بناکر ہی ڈھیر ہوگئی تھی، رشبھ پانت 41 اور روہت شرما 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان ویرات کوہلی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔