اسرائیلی قبضے کے خاتمے کیلئے حماس کی آخری مرحلے کی تیاری

325

حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی تعمیر نو میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسرائیل کا غزہ میں بیرونی امداد و سامان کی ترسیل پر مکمل کنٹرول ہے۔ قدس پریس کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے ممبر محمد نزال نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کو ختم کرانے کے لئے ہمارے پاس کئی راستے ہیں۔

محمد نزال نے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس اسرائیلی قبضے کے خاتمے کیلئے “آخری مرحلے” کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، “ہم نے جنگ بندی کو اس شرط پر قبول کیا تھا کہ کہ اسرائیل بیت المقدس میں اپنی قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روک دے گا۔”

“ہم تمام اختیارات استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہم اسرائیل کے معاہدوں اور وعدوں کی خلاف ورزیوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انٹرویو میں محمد نزال کا سعودی عرب میں حماس ممبران کی نظربندی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی نظربندی کا انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔ سعودی عدلیہ اپنے فیصلے جاری کرنے سے پہلے حکومت سے اپنی ہدایات حاصل کرتی ہے۔