جنیوا: بھارت جھوٹ بول کرحقیقت چھپا نہیں سکتا، عالمی برادری اس کا نوٹس لے، سمیرگل

148

جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق اجلاس میں پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت جھوٹ بول کر حقیقت چھپا نہیں سکتا، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔

سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھارتی مندوب کے الزامات پر پاکستانی سفارت کار سمیر گل نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی کا بھارت جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے حوالے سے جہنم ہے۔

انسانی حقوق کونسل کے جنیوا اجلاس میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا، پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کھری کھری سنا دیں، پاکستانی مندوب نے انسانی حقوق سے متعلق ڈائیلاگ میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم ڈھارہا ہے۔

 پاکستانی سفارت کار کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹ بول کر کشمیر میں ہونے والے مظالم چھپانا چاہتا ہے، بھارتی ہندوتوا کی سرکار مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو بسا کر اکثریتی مسلم علاقے کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی ظلم وستم اوربربریت کا نوٹس لے، بھارت اقلیتوں کے لیے جہنم بن چکا ہے، آئے روز مسلمانوں اور دوسرے اقلیتی شہریوں کو سرعام قتل کر دیا جاتا ہے۔