ابوظہبی میں سیاحوں کیلیے مفت ویکسین

218

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں عام شہریوں کے بعد سیاحوں کو بھی مفت ‏ویکسین کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

امارات کی سب سے بڑی ریاست میں سیاحوں کے لیے مفت ویکسینیشن پروگرام شروع کر دیا گیا۔ ‏ریاست میں موجود اور آئندہ دنوں میں آنے والے سیاح مفت ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروا ‏سکتے ہیں۔

ابوظہبی میں موجود ایسے افراد جن کے رہائشی اجازت نامے یا انٹری ویزہ زائد المیعاد ہیں وہ بھی ‏مفت ویکسین کے اہل ہوں گے۔

اس حوالے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ابوظہبی میں اس وقت دو قسم کی ‏کورونا ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔

چین کی تیار کردہ سائنوفارم اور امریکا کی فائزر ویکسین کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ریاست میں ‏بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم جاری ہے اور گزشتہ ہفتے ایک اندازے کے مطابق ویکسینیشن کے ‏اہل افراد میں سے 85 فیصد نے ویکسین کی ایک خوراک لی ہے۔