بھارتی حکام کی طالبان سے خفیہ ملاقات پر کانگریس نے وضاحت مانگ لی

229

مدھیہ پردیش: سینئر کانگریسی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ دگوجایا سنگھ نے بھارتی حکام کی قطر میں طالبان سے خفیہ ملاقات پر مرکزی حکومت سے وضاحت مانگ لی۔

افغانستان نیوز کے مطابق دگوجایا سنگھ نے حکام کی طالبان کے ساتھ ملاقات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دگوجایا کی ذہنیت کو ‘طالبانی’ قرار دے دیا۔

سیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا کہ دگوجایا کی ذہنیت طالبان کی طرح ہے۔

دگوجایا کا کہنا تھا کہ دوحہ جاکر طالبان سے خفیہ ملاقات کرنے پر حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ اس موضوع پر فوری بیان دے۔ کیا بی جے پی آئی ٹی سیل اس کو غداری کے زمرے میں شامل کرے گا یا نہیں؟۔