وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا مستعفی ہونے کا اعلان

400

کوئٹہ : صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رندنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت میں مزید نہیں رہ سکتا،میرے خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار بلوچستان حکومت ہوگی۔

سردار یار محمد رند نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کرے گی،وفاق سے بھی مایوس ہوں، ہمیں نظر انداز کیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال صوبے پر بوجھ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے وزیر تعلیم بلوچستان سے خصوصی ملاقات کی تھی ، جس میں سردار یار محمد رندنے مستعفی نہ ہونے کا یقین دلایا تھا لیکن انہوں نے استعفی گورنر بلوچستان کو پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔