آرمی چیف کادورہ ترکی، عسکری قیادتوں سے ملاقاتیں

299

انقرہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک روزہ ترکی کا دورہ کیا،جہاں پرترک وزارت دفاع نے ترکی  پہنچنے پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا  اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادتوں سے ملاقاتیں کیں، جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

ملاقتوں میں  افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت اور باہمی سیکیورٹی و دفاعی تعاون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے خطے میں امن کے لیے ترکی اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم رکن ہے،پاک ترک تعاون کے خطے میں امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ترک عسکری قیادت  نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل سے متعلق پاکستان کی کوششیں بھی قابل تحسین ہیں۔