لیہ میں ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 طالبعلم جاں بحق

161

لیہ ( آن لائن ) لیہ میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے تین طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں دو بھائی اور کزن شامل ہیں۔افسوسناک حادثہ ایم ایم روڈ پر دھوری اڈہ کے قریب پیش آیا، سکول جاتے ہوئے 3 موٹر سائیکل سوار طالب علموں کو ٹریلر نے کچل ڈالا۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے طلباءکی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی منصور،احمد رضا شامل ہیں جبکہ مرنے والا تیسرا طالبعلم نعمان ان کا کزن ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔