عمران خان کے دستخط سے چینی مافیا عوام کی چینی کھا گیا،مریم اورنگزیب

125
لاہور:ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی ایف آئی اے دفاتر پیشی کے موقع پر دفاتر کے قریب واقع ا سکول کے بچوں کوا سکول میں بند کردیا گیا جس سے سخت گرمی میں بچوں کا برا حال ہوگیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم
اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دستخط کی وجہ سے چینی مافیا عوام کی چینی کھا گئی اور جس کیس میں ایف آئی اے نے شہباز شریف کو طلب کیا ہے اس کیس کے بارے میں عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔