پی آئی اے نے کورونا ٹیسٹ کےلےے لیباریٹریز کی فہرست جاری کردی

212

کراچی(نمائندہ جسارت)کینیڈا کی جانب سے پاکستان پر عاید سفری پابندی کے خاتمے کے بعد پی آئی اے نے کورونا ٹیسٹ کے لےے لیباریٹریز کی فہرست جاری کردی ‘ 25 مستند لیباریٹریز کے کورونا ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی کی 12 لیباریٹریز اور اسپتالوں سے کورونا ٹیسٹ کرائے جاسکتے ہیں۔ کینیڈا جانے والے مسافروں کو فلائٹ سے72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔ کینیڈا جانے والے مسافر لیاقت نیشنل، آغا خان، ضیا الدین، پٹیل اسپتال اور بحریہ ٹاﺅن انٹرنیشنل اسپتال سے کورونا وائرس ٹیسٹ کراسکتے ہیں‘ اسی طرح لاہور کی3، اسلام آباد کی8 جبکہ راولپنڈی اور ملتان کی ایک لیباریٹری کو بھی پی آئی اے نے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔