الشمس اسکول کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے

134

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) الشمس اسکول گلشنِ حدید کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز گزشتہ روز مکمل ہوگئے ،ٹرائلز میں الشمس اسکول کے نو جوان بچوں نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ٹرائلز کی نگرانی کراچی اور گلشن حدید کے ممتاز اسپورٹس آرگنائزر اورمختلف ڈپارٹمنٹ کے منیجر اور معتعدد کھلاڑیوں کے سپورٹر عتیق احمدنے کی ،جبکہ سلیکٹر کے فرائض پاکستان اسٹیل کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و فرسٹ کلاس کرکٹر اعجاز احمد نے انجام دیے۔ اس موقع پر معروف اسپورٹس پیٹرن اور سبربراہ الشمس اسکول گلشن حدید عمیر شاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی ہے کہ ٹرائلز میں ہمارے اسکول کے بچوں نے بڑے جوش خروش سے حصہ لیا ہے اور ٹیم منیجرعتیق احمد اور کوچ اعجاز احمد کے مطابق ٹرائلز میں کرکٹ کاحیرت انگیز ٹیلنٹ ملا جو آگے جاکر اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرے گا۔ عمیر شاہد نے مزید کہا کہ ٹیم بنانے کا مقصد  اسکول کے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور گراس روٹ لیول پر نئیٹیلنٹ کو تلاش کرناہے مجھے امید ہے ہماری طرح گلشن حدید کے دیگر اسکولز بھی اپنی اپنی کرکٹ ٹیمیں بنائیں گے تاکہ اسکول کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد ممکن ہو۔