قومی ٹیم کے منیجر منصور رانا کو اضافی ذمے داری ملنے کا امکان

277

لاہور(جسارت نیوز) یونس خان کی جانب سے بطور بیٹنگ کوچ استفیٰ دیے جانے کے بعد ٹیم مینجر منصور رانا کو اضافی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے فوری طورپر کسی نئے شخص کی بطور بیٹنگ کوچ قومی ٹیم کے ساتھ روانگی ممکن نہیں، اس لیے منصور رانا جو اس سے پہلے قومی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں، انہیںیہ ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ پاکستانی ٹیم 25 جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں3 ون ڈے اور3ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، اس کے اگلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز جائے گی، جہاں 2 ٹیسٹ میچز کے ساتھ 5ٹی ٹوئنٹی طے ہیں۔