اونس جبیورویمنز ٹینس ٹائٹل جیتنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں

124

برمنگھم(جسارت نیو)تیونس کی اونس جبیور ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی پہلی عرب خاتون کھلاڑی بن گئیں۔اونس جبیور گذشتہ دنوں برمنگھم ویمنز ٹینس کے فائنل میں روسی حریف ڈاریا کیسا ٹینکا کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں، ان کی جیت کا اسکور5-7اور 4-6 رہا۔جیبوراس وقت عالمی درجہ بندی میں 24 ویں پوزیشن پر فائزہیں۔