کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مقررہ تاریخ 5 جولائی تک بڑھا دی گئی

311

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کلبز کی جانب سے متعدد درخواستوں کے بعد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کو 5 جولائی تک بڑھادیا ہے۔ اب تک 85 فیصد کلبز نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ یکم مئی سے 21 جون تک مقررہ ونڈو میں اب تک 90 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ، 91 فیصد، ڈیٹا سدرن پنجاب کے صدور نے جمع کروایا ہے۔ خیبرپختونخوا کے 89 فیصد کرکٹ کلبز نیاپنا ڈیٹا جمع کروادیا ہے۔ سینٹرل پنجاب سے 87 فیصد، بلوچستان سے 86 فیصد، سندھ سے 82 فیصد اور ناردرن سے 78 فیصد ڈیٹا جمع کروایا جاچکا ہے۔