کارفرسٹ نے اپنے دوست پروگرام کا آغاز کر دیا

85

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کے سب سے معروف استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹریڈنگ پلیٹ فارم، کارفرسٹ نے اپنے مشہور دوست پروگرام کی بحالی کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے ابتدائی طور پر نومبر 2019میں دوست پروگرام کا آغاز کیا ، ایک مراعاتی پروگرام کے طور پر ہر ایک کے لیے کھلا جو اپنے دوستوں یا فیملی کی مدد کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی گاڑیوں کو کارفرسٹ کو بیچ سکے۔ اس پروگرام کی بحالی میں دوست کے حوالہ جات میں اضافہ ہوا نقد رقم اور غیر منقطع حد شامل ہے، اس اقدام کا سب نے خیرمقدم کیا ہے۔اس پروگرام کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کارفرسٹ کے جنرل منیجر مارکیٹنگ شہباز سعید نے کہا کہ دوست پروگرام کی ہماری پہلی ڈرائیو کو ابتدائی ہفتوں میں سائن اپ کرنے کے حوالے سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ ہمارے پاس حیرت انگیز سپورٹ ہے، مختلف یوٹیوب ویلوگرز نے اپنے سبسکرائبرز کو کارفرسٹ دوست کے طور پر آسانی سے پیسے کمانے کے مشورے دیے ہیں۔