ایل این جی امپورٹ پر 5فیصد ڈیوٹی واپس لی جائے، شاہ زیب اکرم

278

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، ریجنل چیئرمین چوہدری محمد سلیم بھلر،آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین خالد لطیف،سابق چیئرمین غیاث پراچہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایل این جی کی امپورٹ پر اضافی ٹیکسز اور ڈیوٹیز فوری واپس لی جائیں۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سنٹرل چیئرمین خالد لطیف نے کہاکہ گیس کی قیمت بڑھانے سے سی این جی ا سٹیشنزبند ہو جائیں گے جس سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ 450ارب کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی،تقریباََ 100ارب پہلے ہی ضائع ہو چکی ہے باقی بھی ڈوب جائے گی اور آئندہ کوئی شخص پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری نہیں کر سکے گا۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین شعیب خانجی، وائس چیئرمین وقاص خان،کوارڈنیٹر پنجاب کیپٹن(ر) شجاع انور،ایف پی سی سی آئی کوارڈنیٹر محمد علی میاں نے بھی شرکت کی۔