فائزر اور بائیو این ٹیک کووڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرینگے

100

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فائزر پاکستان اور بائیو ٹیک ایس ای نے آج حکومت پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت کووڈ-19 ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔ کنٹری منیجر فائزر پاکستان سید محمد وجیہہ الدین نے کہا کہ ہمیں حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور کووڈ-19 ویکسین کی فراہمی کے مشترکہ ہدف کے جلد از جلد حصول کے لیے اپنے سائنسی اور مینوفیکچرنگ وسائل کو پاکستان کے عوام کے لیے استعمال کرنے پر فخر ہے۔ صحت کے موجودہ عالمی بحران کے پیش نظر مریضوں کی زندگیاں بدل دینے والی کامیابی کا حامل فائزر کا مقصد پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری ویکسین ایساکرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔بائیو این ٹیک کے چیف بزنس اور چیف کمرشل آفیسر شان میرٹ نے کہا کہ میں حکومت پاکستان کی معاونت اور ویکسین کی تیاری میں ہماری صلاحیت پر بھروسہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔