پاکستان اسٹاک:56فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں

198

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 47900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے5ارب روپے کا خسارہ جبکہ 56.19فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں ، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 48100پوائنٹس کی سطح کو چھو کر نیچے آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہو ئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں25.38پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 48012.52پوائنٹس سے گھٹ کر 47987.14پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 14.59پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19339.65پوائنٹس سے کم ہو کر 19325.06پوائنٹس ہو گیا۔