ڈالر90پیسے مہنگا، یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہو گیا جس کے باعث ڈالر ایک بار پھر158روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.40روپے سے بڑھ کر158 روپے اور قیمت فروخت 157.50 روپے سے بڑھ کر158.10روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر90پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید 157.50 روپے سے بڑھ کر 158.30روپے اور قیمت فروخت 157.80 روپے سے بڑھ کر 158.70 روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 186.50 روپے سے بڑھ کر 187.50 روپے اور قیمت فروخت 188روپے سے بڑھ کر189روپے ہو گئی۔