پروفیسر اعجاز کرکٹ ، بلال فرینڈز نے ماڈرن جم خانہ کو ہرا دیا

199

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں بلال فرینڈز کرکٹ کلب نے ماڈرن جمخانہ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی ماڈرن جمخانہ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 24.2 اوورز میں 122 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی نعمان بہادر نے 28 رنز جبکہ نصیر احمد نے 22 رنز اسکور کیے۔ آف اسپنر جنید الیاس نے 30 رنز دے کر 5 جبکہ شیراز حسین نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بلال فرینڈز نے 17.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ عباد الرحمٰن نے 45 ناٹ آؤٹ رنز جبکہ فوزالحسن نے 40 رنز ناٹ آؤٹ اور ولید خان نے 22 رنز اسکور کیے۔ افتخار شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرنگ کے فرائض شاہد اسلم اور بشیر عباسی نے سر انجام دیے جبکہ خیام مصطفیٰ آفیشل اسکورر تھے۔ ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں یونائیٹڈ اسپورٹس نے باب وولمر کرکٹ کلب کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ باب وولمر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 اوورز میں تمام وکٹوں پر 169 رنز بنائے حذیفہ علی نے 41, ضیاء عباس نے 29 اور ہارون ارشد نے 24 رنز بنائے۔ جہانزیب رزاق اور سعد سخاوت نے 3،3 جبکہ سید فیاض اللّٰہ اور صدیقی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں یونائیٹڈ اسپورٹس نے 35 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا ۔ حسن جعفری نے 67, زین العابدین نے 58 اور حمزہ علی 17 رنز بنائے۔ محمد فہد اور محمد یعقوب نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرنگ کے فرائض وسیم الدین اور فہیم بخاری نے سرانجام دیے جبکہ مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔