عدنان ارشد سے اسپورٹس تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات

243

لاہور (جسارت نیوز)ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے اسپورٹس تنظیموں کے نمائندوں نے منگل کے روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات کی، ملاقات میں انڈر 16 چیمپئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کرنے والوں میں سیکرٹری جنرل پنجاب پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن راشد ملک، نائب صدر پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن شاہد مرزا ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن عاطف شفیق اور سیکرٹری جنرل پنجاب بیڈ منٹن ایسوسی ایشن طیب سہیل شامل تھے، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان ، ڈائریکٹر اسپورٹس حفیظ بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس چاند پروین موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر کھلاڑی تیار کیے بغیر اسپورٹس ترقی نہیں کرسکتی، انڈر 16 چمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے، اسپورٹس کلبز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، انڈر 16کھلاڑی تیار کرکے ہی قومی ٹیمیں مضبوط ہوسکتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب تمام اسپورٹس ایسوسی ایشنز سے تعاون کررہاہے، ایسوسی ایشنز کھیلوں کا پلان لائیں،ان کو ہر طرح کی سہولت فراہم کریں گے، اسپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے اسپورٹس تنظیموں سے مل کر کام کررہے ہیں، انڈر 16 چیمپئن شپ میں اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکتے۔