پاکستان سپر لیگ2021 میں400 چھکے مکمل

124

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں31 ویں میچ کی61ویں اننگز کے دوران 400 چھکے مکمل ہوئے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پشاور زلمی کے تیز بولرعمید آصف کی بال پرایسا کیا۔ عماد وسیم کی 16 رنز کی اننگز میں لگایا گیا یہ واحد چھکا پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں400واں چھکا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں 32 ویں میچ کے اختتام تک79 بلے بازوں نے 407 چھکے مارے ہیں۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان نے ابھی تک سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ انہوں نے 11 میچوں کی 11 اننگز میں338رنزبنائے ہیں جس میں23 چھکے شامل ہیں۔پشاور زلمی کے شرفین ردرفوگیارہ میچوں کی گیارہ اننگز میں19 چھکوں کے ساتھ مشتر کہ طور پر دوسرے مقام پر ہیں۔ملتان سلطانز کے شعیب مقصود نے بھی گیارہ میچوں کی گیارہ اننگز میں اتنے ہی چھکے جڑے ہیں۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے آصف علی گیارہ میچوں کی9 اننگزمیں17 چھکوں کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔ پانچواں مقام لاہور قلندرز کے محمد حفیظ کے پاس ہے جنہوں نے دس میچوں کی دس اننگز 14 چھکے مارے ہیں۔34کھلاڑیوں نے ابھی تک پانچ سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ25 بلے باز سات سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔
پشاور زلمی کے بلے بازوں نے سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ اسکے چودہ بلے بازوں نے گیارہ میچوں میں85 مرتبہ بال کو بائونڈری لائیں سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ کراچی کنگز کے چودہ بلے بازوں نے گیارہ میچوں میں84 چھکے جڑے ہیں۔لاہور قلندر کے تیرہ بلے بازوں نے دس میچوں میں67 چھکے لگائے ہیں۔ملتان سلطانز کے بارہ بلے بازوں نے گیارہ میچوں میں63 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ اتنے ہی چھکے اسلام آباد یونائٹیڈ کے پندرہ بلے بازوں نے گیارہ میچوں میں لگائے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں نے ابھی تک سب سے کم چھکے لگائے ہیں اسکے گیارہ بلے بازوں نے دس میچوں میں45 مرتبہ بال کو بائونڈری لائن سے باہر پہنچایا ہے۔
کراچی کنگز کے شرجیل خان نے ایک اننگز میںسب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد یونایٹیڈ کے خلاف کراچی میں24 فروری کو ہوئے میچ میں اپنی105 رنز کی اننگز کے دوران آٹھ چھکے لگائے تھے۔لاہور قلندرز کے محمد حفیظ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی میں22 فروری کو اپنی آئوٹ ہوئے بغیر 73 رنز کی اننگز کے دوران چھ چھکے لگانے میں کامیاب رہے تھے۔ اتنے ہی چھکے کراچی کنگز کے شرجیل خان نے کراچی میں28 فروری کوکوئٹہ کے خلاف اپنی 64 رنز کی اننگز کے دوران بھی لگائے تھے۔
پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان ابوظبی میں17 جون کو ہوئے میچ نو کھلاڑیوں نے 25چھکے مارے تھے جو اس ٹورنامنٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ ہیں۔گیارہ بولروں پر یہ چھکے مارے گئے تھے۔ ابھی تک کسی اور میچ میں اتنے بولروں میں چھکے نہیں مارے گئے ہیں۔