غیر آئینی انتخابی اصلاحات کا بل پیش کرنا حکومتی بددیانتی ہے‘ سردار ظفر حسین

106

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے مجوزہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2020ء کی 13شقوں کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے
کہا ہے کہ غیر آئینی انتخابی اصلاحا ت کا بل پیش کرنا بد دیانتی ہے۔وزارت قانون کے اس قسم کے اقدامات سے پہلے بھی اداروں کے درمیان آئینی چپقلش پیدا ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری اور ان پر نظر ثانی کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے اور آئین کے آرٹیکل 219کے تحت الیکشن کمیشن کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔