حیدر آباد میں پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

140

حیدرباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ ۔پولیس کے مطابق تھانہ بھٹائی نگر کا ڈاکو¶ں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ایس ایچ او انسپکٹر حق نواز لولائی کا مخفی اطلاع پر ماروہی گارڈن لنک روڈ کے قریب واردات کی کی نیت سے گھومنے والے ڈاکو¶ں سے پولیس مقابلہ ،ڈاکو¶ں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مولا بخش عرف علی بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم عادی مجرم اور لوٹ مار، پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ سمیت 6 مختلف سنگین کرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار ڈاکو مولا بخش عرف علی بخش چند روز قبل تھانہ بھٹائی نگر کی حدود اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں مرکزی ملزم تھا۔